قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار


Pac Chair Shahbaz Shareef

اسلام آباد (اُرد اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پنجاب میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورت حال کا فی الفور نوٹس لیاجائے۔ فوری اقدامات نہ ہوئے توپنجاب میں مشکلات میں اضافہ ہوگا۔کورونا کے مریضوں، ٹیسٹنگ، سکریننگ سے متعلق تمام ڈیٹا سامنے لایا جائے۔
اس مسئلے کا حل بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور ہسپتالوں سے الگ قرنطینہ مراکز کا قیام اورڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس ، ادویات اور متعلقہ طبی آلات کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے حفاظتی لباس کو یقینی بنایا جائے۔ہسپتالوں میں دیگر مریضوں کو کورونا کے متاثرین سے فی الفور الگ کیاجائے۔ پنجاب میں ہنگامی بنیادون پر الگ قرنطینہ مراکزکے قیام ک'و اولین ترجیح دی جائے۔ سرکاری سکول، کالج ، ہوٹل ، شادی ہال اور مساجد کوقرنطینہ مراکز بنایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں اور نرسزکے باقاعدگی کے ساتھ کورونا ٹیسٹ کیے جائیں۔

Post a Comment

0 Comments