عوام کی صحت وزیر اعظم عمران خان پہلی ترجیح ہے، شعبہ صحت کی ترقی کیلئے اقدامات حقیقی قومی خدمت ہیں-
عوامی فلاحی کاوشوں کو ہم آہنگ کرنے کی غرض سے مخیر حضرات اور خیراتی اداروں کی رجسٹریشن کے لئے ایک ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ْاعدادوشمار تصدیق کر رہے ہیں کہ شعبہ صحت کی ترقی ماضی کے حکمرانوں کی ترجیحات میں نہیں تھی، وزیراعظم کی
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر -ردوس عاشق اعوان-
اسلام آباد (اُردواخبارتازہ ترین - 30 مارچ2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شعبہ صحت کی ترقی کیلئے اقدامات حقیقی قومی خدمت ہیں۔حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن سیخ پا ہوجاتی ہے، اعدادوشمار تصدیق کر رہے ہیں کہ شعبہ صحت کی ترقی ماضی کے حکمرانوں کی ترجیحات میں نہیں تھی۔صرف ناموں کی تختیاں لگائی گئیں، پاکستان کے عوام کی صحت وزیر اعظم عمران خان پہلی ترجیح ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا صحت کے لیے بجٹ میں اضافہ اس اہم شعبہ کی مضبوطی کیلئے ہماری سنجیدہ اور مخلصانہ کاوشوں کا آئینہ دار ہے،کرونا کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔
قومی کوششوں کو تقویت دیتے ہوئے ان شاء اللہ اس پر قابو پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ و راشن غریب اور مستحق افراد کے گھر پہنچانے کیلئے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کا انتخاب کیا وہیں مخیر حضرات کی خدمات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ جذبوں اور وسائل کا حسین امتزاج ہوگا۔ نوجوان ملک میں تبدیلی کا ہراول دستہ بنے تو مخیر حضرات نے ہمیشہ عوام کی فلاح کیلئے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے، کور کمیٹی اجلاس میں ایک ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ ہوا جہاں مخیر حضرات اور خیراتی ادارے رجسٹر ہوں گے تاکہ عوامی فلاحی کاوشوں کو ہم آہنگ کر کے نچلے طبقے تک راشن اور اشیاء خوردونوش کی تقسیم بروقت اور منصفانہ انداز سے پہنچائی جاسکے۔
ڈینگی مچھر کی پیدائش و افزائش کے ممکنہ ذرائع کا سراغ لگا کر ان کا صفایا یقینی بنانے سمیت خصوصی طور پر قبرستانوں کی کڑی سرویلنس کی ہدایت-
فیصل آباد (اُردو اخبارتازہ ترین - 30 مارچ2020ء) :ڈینگی مچھر کی پیدائش و افزائش کے ممکنہ ذرائع کا سراغ لگا کر ان کا صفایا یقینی بنانے سمیت خصوصی طور پر قبرستانوں کی کڑی سرویلنس کی ہدائت کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ میں ڈینگی کے خلاف مہم کو پورے جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے جبکہ اس سلسلے میں محکمانہ کوششیں ماند نہیں پڑنی چاہئیں تاکہ موجودہ سیزن میں ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھا سکے۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ تمام متعلقہ حکام و عملہ کو سختی سے ہدائت کی گئی ہے کہ ڈینگی کی پیدائش و افزائش کے ممکنہ ذرائع کا سراغ لگا کر ان کا صفایا یقینی بنایا جائے اور خصوصی طور پر قبرستانوں کی کڑی سرویلنس یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آگاہی کیلئے منظم انسداد ڈینگی تحریک کے مئو ثر نتائج حاصل کئے جائیں گے تاکہ ہر فرد تک ڈینگی مچھر کے لاروا کی تلفی اور اس سے بچائو کا احساس برقرار رہے۔
انہوںنے بتایا کہ اینٹی ڈینگی ٹیموں کی جدید خطوط پر تربیت کے علاوہ سرکاری و نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی بھی ٹریننگ کرائی جاچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان ڈور اور آئوٹ ڈور میں بعض جگہوں سے ملنے والے ڈینگی لاروا کو کیمیکل ٹریٹمنٹ کے ذریعے تلف کردیا گیا ہے اور سرویلنس کا عمل ذمہ داری سے جاری ہے۔

0 Comments